لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر محکمہ صحت کے ملازمین نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے سٹی او پی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع شاہی خان جاگیرانی اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ رسک الاؤنس، پروفیشنل الاؤنس، ٹائم سکیل، سروس اسٹرکچر اور دیگر جائز مطالبات تسلیم نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر 23 جنوری کو پولیو مہم کا بائیکاٹ کرکے سخت احتجاج کا اعلان کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی۔