سکھر(بیورورپورٹ)جیلانی روڈ پر پلازہ کی تعمیر کیلئے کھدائی ،بریک فیل ہونے پر لوڈر رکشہ گڑھے میں جا گرا ڈرائیور جاں بحق نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے جیلانی روڈ بروہی محلہ میں ایک رکشہ لوڈر زیر تعمیر دکان کیلئے ٹائلز لوڈ کر کے لا رہا تھا کہ اچانک اسکا بریک فیل ہو گیا اور وہ قریبی زیر تعمیر پلازہ کے خالی پلاٹ پر جا گرا جس کے نتیجے میں رکشہ لوڈر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا محلے کے مکینوں نے زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا تاہم و زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔