سانگھڑ (نامہ نگار) ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے سانگھڑ کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب سانگھڑ کا دوسری بار دورہ کیا۔ جہاں پر ڈسٹرکٹ پریس کلب سانگھڑ کے نومنتخب عہدیداران نے صدر مبین درس کی قیادت میں ان پرتپاک استقبال کیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ جہاں بھی رہے ہیں انہوں نے ملک کے چوتھے ستون کو اپنا دست و بازو سمجھتے ہوئے صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کبھی پیچھے نہیں چھوڑا کیوں کہ معاشرے میں سماجی برائیوں کی نشاندہی میں پریس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ کے اس ویژن کو دیکھتے ہوئے صحافی برادری بھی شانہ بشانہ ان کے ہمراہ چلتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے ایس ایس پی سانگھڑ کی پریس کلب آمد کو نو منتخب عہدیداران اور دیگر ممبران نے احسن اقدام قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی سانگھڑ کی جانب سے پولیس اور پریس کے دامن چولی کے ساتھ کو عملی جامہ پہنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صحافی برادری نے سانگھڑ پولیس کی ضلعے بھر میں کی گئی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے اور تیز کرنے کی استدعا کی۔ جس پر ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ ضلع سانگھڑ کو منشیات فروشوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں سے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ صحافی برادری بھی اپنا مثبت صحافتی کردار ادا کرتے ہوئے اسی طرح رول پلے کرتی رہے گی ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی کے پریس کلب پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں سندھ کی ثقافت سندھی اجرک بھی پہنائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سانگھڑ محمد آصف آرائیں اور پی آر او ٹو ایس ایس پی سانگھڑ عبدالقدیر مغل بھی نمایاں تھے بعد ازاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے ایس ایس پی سانگھڑ کو نیک خواہشات کے ساتھ خوشی خوشی الوداع کیا۔