نگران وزیر اعلی کی نامزدگی پر سیاست  کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: پرویز الہی



لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان عمران  کے جھنڈے تلے بہت ترقی کرے گا۔ ساڑھے 5ماہ میں 5سال سے زیادہ کام کرکے دکھایا۔ وقت آگیا ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ عمران خان ہر وقت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا سوچتے رہتے ہیں۔ ہم سب کو عمران خان کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں۔ لیڈر شپ عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ عمران خان نے اوورسیز سمیت ہر سیکٹر میں بہترین ٹیم تیار کی۔ بار ایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں  پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں نے اتنا عرصہ ملک پر حکومت کی لیکن آج اکیلے جا کر سبزی نہیں خرید سکتے۔ دین کی خدمت عمران خان کا ویژن تھا جس پر ہم نے بھرپور کام کیا۔ عمران  کے ویژن کے مطابق نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت کی شق شامل کی، خاتم النبیینؐیونیورسٹی بنائی۔ ناظرہ اور ترجمہ قرآن طلبہ کے لئے لازمی قراردیا، جس کے بغیر کوئی ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل نہیں بن سکتا۔ جس کتاب میں نبی کریمؐ کے نام مبارک سے پہلے خاتم النبیینؐ  نہیں لکھا جائے گا، ضبط کرلی جائے گی۔ عام آدمی کی داد رسی نہ ہونے سے نظام پر سوال اٹھ جاتا ہے۔ عدلیہ کا احترام بہت ضروری ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد عدالتیں ہی انصاف دے سکتی ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے سپریم کورٹ بار، پنجاب بار، ہائی کورٹ بار، تحصیل و ڈسٹرکٹ بارز کے لئے 20کروڑ روپے گرانٹ کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں  پرویز الٰہی نے پنجاب کے ایک اور بڑے منصوبے ارفع ٹوئن ٹاورز کا سنگ بنیاد رکھا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ارفع کریم آئی ٹی پارک کے ساتھ ملحقہ اراضی پر سٹیٹ آف آرٹ ٹوئن ٹاورز کا منصوبہ بنے گا اور اس منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ 17 منزلہ ٹوئن ٹاور نہ صرف ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے لیے ایک چھت فراہم کرے گا بلکہ ریونیو پیدا کرنے میں بھی معاون ہوگا۔ دوسری جانب پرویزالٰہی کی زیرصدارت  اجلاس  میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔  نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ کے لئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے معاملات کو متنازعہ بنایا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں نگران حکومت کے امور کو آگے بڑھائے۔ پرویز الٰہی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پرویز الٰہی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...