اسلام آباد(نا مہ نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی براے تعلیم نے متفقہ طور پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبرکنڈی کےخلاف استحقاق کمیٹی میں کیس بھیجنے کی منظوری دے دی، طلبہ کے داخلے اور امتحانات کے حوالے سے لیگل ایڈوائزر کی بریفننگ پر شرکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی عرفان صدیقی نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے آئندہ ہر اجلاس کے ایجنڈا پر اس مسئلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طلبہ کی 2016سے اب تک کے امتحانات نہ لیے جانے اور الحاق شدہ کالجز کے جعلی طلبہ کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی شرکا نے جون میں لیے گئے ساڑھے 6 ہزار طلبہ کے امتحانات کے نتائج جاری نہ ہونے پر بھی وضاحت مانگ لی ۔
استحقاق کمیٹی
قائمہ کمیٹی کی منصور اکبرکنڈی کیخلاف کیس استحقاق کمیٹی میں بھیجنے کی منظوری
Jan 21, 2023