چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں قبل مسیح کے آثارقدیمہ کی دریافت

Jan 21, 2023

گوانگ ڑو (شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ڑوسے ہان عہد (202 قبل مسیح سے220عیسوی)سے لے کر چھنگ عہد(1644سے1911) تک کے  کل 184 قدیم کھنڈرات اور ثقافتی آثار دریافت ہوئے ہیں۔یہ کھنڈرات ایک اسپتال کے توسیعی منصوبے کی تعمیراتی جگہ سے دریافت ہوئے ہیں  جہاں آثار قدیمہ کی کھدائی جون 2022 میں شروع کی گئی تھی۔ اس مقام پرنکاسی آب کی خندقیں اور کنویں، گولوں سے بھرے گڑھے اور مختلف ادوارکی کھائیاں اورحفاظتی پشتے ملے ہیں۔  اس کے علاوہ مٹی سے بنے پانی کے پائپ، برتنوں، پیالوں اور ٹائلوں کے 300 سے زائد سیٹ نکالے گئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کو مغربی ہان عہد (202قبل مسیح سے 25 عیسوی)کے تین مقبرے بھی ملے، جن میں سے دو میں انسانی ہڈیاں موجود تھیں۔

مزیدخبریں