اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی اور کالم نگار ضمیر نفیس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے شعبے میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضمیر نفیس کی وفات صحافت کے شعبے کیلئے بڑا نقصان ہے جسے تادیر پر نہیں کیا جا سکتا۔سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی۔
راجہ پرویز اشرف اور زاہد اکرم درانی کاضمیر نفیس کے انتقال پر اظہار افسوس
Jan 21, 2023