اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مےں آئی اےم اےف کے وفد کے ساتھ حتمی مذاکرات کی تمام تےاری مکمل کر لی گئی ،کےونکہ آئی اےم اےف کی طرف سے مشن کو پاکستان بھےجنے کا عندےہ ظاہر کر دےا ہے اور آئندہ دو تےن روز مےں مشن کی تارےخ کاا علان بھی کر دےا جائے گا ،وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتاےا گےا کہ آئندہ ہفتے کے دوران ان تمام اقدامات کی تفصےل سامنے آجائے گی جو آئی اےم اےف کی شرائط کو پوراکرنے کے لئے اٹھانے کی تجوےز ہے ، ان مےں بجلی اور گےس کی قےمتوں مےں اضافہ اور منیبجٹ لانا بھی شامل ہے ، ذرائع نے بتاےا ہے کہ مشن کی آمد کے بعداس سے پاکستان کی طرف سے شرائط کو پورا کرنے کے لئے تےار کردہ پےکج پر بات کی جائے گی اور ان پر عمل کا آعلان بھی کر دےا جائے گا ،ذرائع نے بتاےا ہے کہ آئی اےم اےف کے پروگرام مےںصوبےبھی سٹےک ہولڈرز ہےں ،مشن کی آمد تک کے پی کے اور پنجاب مےں نگران حکومتےں بن چکی ہو گی ، مشن صوبوں کا دورہ بھی کرئے گا ،نگران حکومت بننے کی وجہ سے سے اب ان دو صوبوں سے پروگرام کے اہداف پر اتفاق رائے آسان ہو گےا ہے ،ذراےع نے بتاےا ہے کہ منی بجٹ کیمنظوری کے لئے آردی نےنس ےا منی بل لانے کے آپشن موجود ہےں ،قومی اسمبلی سے منی بل جلد منطور ہو سکتا ہے تاہم سےنٹ سے سفارشات کے حصول کی معےاد14روز ہے ،آئندہ ہفتہ ان اقدمات کے حوالے سے بھی حتمی فےصلہ ہو جائے گا ،واضح رہے کہ سےکرٹری خزانہ نے ائی اےم اےف کو اےک خط لکھا تھا جس مےں کہا تھا کہ مشن کو جلد پاکستان بھےجا جائے تاکہ قرضہ پروگرام کا جائزہ کو مکمل کےا جا سکے اور پروگرام آگے بڑھے اور مےکرو اکنامک فرےم ورک کے تحت جو بھی قدامات ہوں ان پر اتفاق رائے موجود ہو جس کے لئے مشن کا جلد آنا ضروری ہے ۔
تےاری مکمل
آئی اےم اےف کے وفد کے ساتھ حتمی مذاکرات کی تمام تےاری مکمل
Jan 21, 2023