شکایات کے ازالے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 30ویں ای کچہری


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی 30ویں ای کچہری کا انعقاد کیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال نے ڈی جی سی اے اے کی جگہ ای کچہری کی میزبانی کی۔ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر ایچ ار، ڈائریکٹر انجینیرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس نے شرکت کی ،ڈائریکٹر آپریشنز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز نے بھی ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کی معاونت کی۔آن لائن ای کچہری کے دوران تقریبا 41 سوالات/مسائل موصول ہوئےان میں پشاور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کرنے والوں کے داخلے پر پابندیوں سے متعلق سوالاتپاکستان کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ملاقات اور معاونت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق سوالات اسلام آباد اور پشاور میں پرسنل لائسنسنگ امتحان کے آغاز سے متعلق سوالات کئے گئے، مختلف ہوائی اڈوں پر مقامی سم کی عدم دستیابی کی وجہ سے وائی فائی کے مسائل سے متعلق شکایات/مسائلائرپورٹس پر مہنگی اشیا اور امیگریشن کانٹرز پر ناکافی سٹاف کے مسائل ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے بین الاقوامی آمد پر کسٹمز سکیننگ کی شکایت پاکستان آنے سے پہلے کویڈ ویکسین نہ لگواسکنے والے مسافروں کے لیے این او سی چھوٹ سے متعلق سوالات بھی ہوئے ، مختلف ایئر لائنز کے ہاتھوں سامان لاپتہ یا تاخیر سے ملنے کی شکایات شیڈول میں تاخیر کی وجہ سے M/s Airblue کی طرف سے کھانے اور دیگر خدمات کی عدم فراہمی اور بد سلوکی کی شکایت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ایف آئی اے/امیگریشن اہلکاروں کے ناروا سلوک سے متعلق شکایات کی گئیںپشاور ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے ساتھ ٹیکسی ڈرائیوروں کے ناروا سلوک کے واقعات مختلف PCAA کنٹریکٹرز اور CAA ملازمین کے لیے کام کرنے والے ملازمین سے متعلق کم از کم اجرت اور بھررتی کے مسائل شامل تھے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، PCAA نے موقع پر ہی بیشتر سوالات کے جوابات دیئے متعلقہ افسران کو معاملات کو میرٹ پر جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی گئی، عوام نے اپنی شکایات کے حل کے لیے پی سی اے اے کے اقدام کو سراہا۔ ای کچہری کو PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سٹریم کیا گیا۔
 ای کچہری

ای پیپر دی نیشن