عمران  ٹولے نے  غیر ذمہ داری سے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا :شبیر بٹ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے لئے قربانی دینے کا وقت آگیا ہے اقتدار کی سیاست بہت ہو چکی حکومتی اور اپوزیشن راہنما ملک بچانے کے لئے ذاتی مفاد اور اپنی اپنی سیاست کو بالائے طاق رکھ دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے عمران خان اور ا ن کے غیر سنجیدہ ٹولے نے اپنی نا اہلی اور غیر ذمہ داری سے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ جس سے نکلنے کے لئے کوئی ایک پارٹی اکیلی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن