قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)لیگی رہنماء و سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر محمد شعیب بٹ اور ضلعی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ نے کہا ہے کہ مزید استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی کی جھنجھلاہٹ سب کو سمجھ آ رہی ہے، انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دیگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اس کی ٹیم کی نااہلیت اور ناقص پالیسوں نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیاسی و سماجی شخصیت خالد بشیر بٹ منشا ء بٹ کی طرف سے حضرت کیلیانوالہ میں فش پارٹی کے موقع پر گفتگو میںکیا۔اس موقع پر ممبر کولیکشن کمیٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ چاند حمید بٹ،صدر یوتھ ونگ گوجرانوالہ عدنان اکرم بٹ، سینئر نائب صدر گوجرانوالہ حماد المعروف بٹو ڈار،اسماعیل سندھو،ڈپٹی مینجر گیپکو زین العابدین،ایکسیئن میاں امتیاز احمد، ایکسیئن عبدالصمد سومرو،رانا رفاقت علی، حمیداللہ چھینہ،اکرم ڈار، شمشاد کھوکھر ،عمر بٹ ،سمیع اللہ بھٹی ودیگر بھی شریک تھے۔