ڈی پی او وزیرآباد کی تھانہ علی پورچٹھہ میں کھلی کچہری ، عوامی شکایات سنیں

Jan 21, 2023


علی پور چٹھہ(نامہ نگار) ڈی پی او وزیرآباد  نے تھانہ علی پورچٹھہ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات سنیں اور انکے ازالے کیلئے فوری احکامات جاری کئے؟ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنا پر ضروری ہے۔ ضلع بھر میں عوام دوستی پولیسنگ کو متعارف کرایا جائے تاکہ شہری تھانہ ہذا میں بے خوف و خطر اپنی شکایات لے کر آئیں اور ان کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہامنشیات فروش سفید موت کے سوداگر معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کے قاتل ہیں اس گھناو?نے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ہمیں اپنے بچوں پر گہری نظر رکھنا ہوگی۔بعدازاں ڈی پی اونے یونائیڈ ہینڈز کے زیر انتظام سول ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا بھی معائنہ کیا ایس پی وزیر آباد ملک محمد عامر اور ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ ندیم اسلم بیگ ،اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں