حافظ آباد: ہسپتال میں انسولین نایاب، شوگر کے مریض دھکے کھانے لگے


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ  ہسپتال میں شوگر کے مریض انسولین کے حصول کے لئے دھکے کھانے لگے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے چپ سادہ لی۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گذشتہ کئی ہفتوں سے انسولین نایاب چلی آرہی ہے ۔ ہرروز کثیر  تعداد میں شوگر کے مریض جن میں مردوخواتین ہوتے ہیں وہ انسولین کے حصول کے لئے آتے ہیں لیکن  یہاںپر  خوارہونے کے بعد  مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں جبکہ ہسپتال کے ایم ایس جس نے اپنے دروازے لاچار اور مجبور مریضوں پر بند کررکھے ہیں وہ خواب غفلت کے مزے لیتے رہتے ہیں ۔جس کی وجہ سے مذکورہ ہسپتال کی افادیت دن بدن سبوتاژ ہوتی چلی جارہی ہے ۔ شوگر کے مریضوں نے ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار کی بے حسی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر تمام مریضوںکو انسولین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...