قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب انسپکٹر روبینہ تبسم کو خاتون ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور تعینات کر دیا ہے۔ڈی پی او قصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں جن کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور خواتین پولیس کو بہترین ماحول دینا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔
روبینہ تبسم ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور تعینات
Jan 21, 2023