شیخوپورہ(شیخ عظیم علی، سید علی معظم رضوی سے)آسمان کو چھوتی مصنوعی مہنگائی کی بدترین لہر سے شیخوپورہ کی عوام بلبلا اٹھی، اشیاء خوردو نوش چاول، آٹا، گھی،چینی، چکن، چھوٹا بڑا گوشت، لہسن،پیازخودساختہ ہوشربا قیمتوں کے باعث شہریوں کی پہنچ سے دور، سبزیاں،پھل، نان روٹی، بھی من مانے ریٹوں پر فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کی حیثیت ’’ردی‘‘ کے کاغذکے برابر رہ گئی،دکانداروں سمیت ہول سیل ڈیلروں نے مبینہ طورپر روزمرہ اشیاء ضروریہ بالخصوص چاول، آٹا، گھی، چکن، گوشت، لہسن، پیاز، ٹماٹر، دالیں، چھوٹا، بڑا گوشت کی خودساختہ قیمتیں وصول کرنا شروع کررکھی ہیں، گرانفروشوں پر قابو پانے میں انتظامیہ بری طرح ناکام نظرآرہی ہے، لوٹ مار مافیا کے ہاتھوں تنگ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے گراں فروشی کا فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ‘ شہری پریشان
Jan 21, 2023