لاہور(نوائے وقت رپورٹ)منفی جذبات نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس میں گزشتہ روز ٹریڈنگ سیشن کے دوران 1 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔تعطل کا شکار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ پر منفی دباؤ میں اضافہ کیا۔غیر مستحکم سیشن میں KSE-100 تقریباً فلیٹ بند ہو گیا۔سیشن کے اختتام تک، بینچ مارک انڈیکس 423.6 پوائنٹس یا 1.09 فیصد کمی کے ساتھ 38,407.98 کی سطح پر بند ہوا۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں مارکیٹ قدرے بہتر ہونے سے پہلے 500 پوائنٹس سے زیادہ گر گئی۔