پاکستان ، چین کادو طرفہ سیاحت کے فروغ کی تجویز پر عملی پیشرفت کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) پاکستان اور چین نے عوام سے عوام کے رابطے کو بڑھانے کے لیے دو طرفہ سیاحت کے فروغ کی تجویز پر عملی پیشرفت کا فیصلہ کیا ہے۔چینی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئر مس پینگ چنکسو ، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا کے درمیان ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میںپاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ طے کیا گیا کہ2023 میں عوام سے عوام کے رابطے کو بڑھا نے کے لئے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور اس تناظر میں اس سال کو چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔چینی عہدیدار نے چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی عون چوہدری نے 22 جنوری سے شروع ہونے والے چینی نئے سال کے موقع پر چینی قیادت اور چینی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے اور دونوں برادر ممالک کو سیاحت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا نے خاص طور پر دونوں ممالک کے رجسٹرڈ ٹورسٹ آپریٹرز کے ذریعے گروپ ٹورز کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ گائیڈڈ گروپ ٹورز کے ذریعے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کا آسان طریقہ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے خنجراب پاس کو سیاحوں کی آمدورفت کے لیے کھولنے کی بھی سفارش کی کیونکہ یہ دونوں ممالک کے زائرین کو آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...