امریکہ کو ایف 16 کی فروخت کو طے کرناہوگا، ترکیہ

Jan 21, 2023

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں برسوں کی ٹھنڈک کے بعد ایک مرتبہ پھر ترکیہ نے ایف سولہ طیاروں کی خریدار ی کے حوالے امریکہ کو مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب بلنکن کو بتایا کہ انقرہ کا سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر اپنے اعتراض کو ترک کرنا ایف 16 طیاروں کی فروخت کے لیے پیشگی شرط نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ انقرہ کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے بارے میں فیصلہ کن ہو اور کانگریس کو 20بلین ڈالر کے منصوبہ بند معاہدے کی مخالفت ترک کرنے پر راضی کرے۔انہوں نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد ترکی کے سرکاری چینل کے بیانات میں یہ بھی کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ انتظامیہ فیصلہ کن ہو گی یا نہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اگر امریکہ روک تھام کے لیے کسی بھی اقدام کو اختیار کرتاہے تو معاہدہ میں ایک مسئلہ ہو جائے گا۔ میولود چاوش نے کہا انتظامیہ کو دو اتحادیوں کے درمیان اس طرح کے اہم معاہدے کو صرف اس لیے ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ ایک شخص یا چند لوگوں کو اس پر اعتراض ہے۔

مزیدخبریں