سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار


لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے مائیکل کلارک کو تھپڑ مارا۔ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پارک میں ہونے والے جھگڑے میں مائیکل کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں کہ اسی دوران جیڈ یاربرو انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں۔کوئنزلینڈ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔ گھریلو تشدد کا معاملہ بڑا سنگین ہے اور پولیس اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن