جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)یوسی تراپ گاؤں بروالہ کے سینکڑوں افراد کا پی ٹی آئی میجر گروپ میں شمولیت اورامیدوار حلقہ این اے 50ایمان طاہر کی الیکشن کمپین چلانے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان اس موقع پرسابق چئیرمین یوسی تراپ ملک اعتبار خان کے زیرنگرانی بڑے شمولیتی جلسے کااہتمام کیاگیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوارحلقہ این اے50ایمان طاہر, ممبر قومی اسمبلی میجرطاہر صادق,سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف اوردیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں آپکے حقوقِ کا تحفظ ہوگاآپکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ضلع اٹک شہیدوں,غازیوں کا ہے اس کا شمار انشائ اللہ پنجاب کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ضلعوں میں ہوگا پی ڈیم ایم حکومت صرف اپنے کیس ختم کرانے کے لیے بیرونی آقاؤں کی مدد سے پاکستان پر مصلحت کی گئی ہے ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں ایک خودساختہ امیدوارحلقہ این اے50میں الیکشن لڑنے کے خواب دیکھ رہا ہے جس پر رنگ روڈ اور توشہ خانہ کے الزامات ہیں اس موقع پر ملک شیر خان, ملک رشید خان, ملک مشتاق, ملک شاہد, ملک ریاض,ملک عمر حیات, ملک صفدر اور دیگر نے اپنی برادری دوست احباب سمیت مسلم لیگ (ن)چھوڑ کرمیجر گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اسکے علاوہ ملک ہارون رمضان, سید سبطین شاہ, ملک یاسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے آخر میں سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔