کہوٹہ ( نامہ نگار)کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں نے ہر گلی محلے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں روزانہ سینکڑوں خواتین سے ہزاروں روپے نذرانہ لیا جاتا ہے جبکہ شادی بیاہ خاوند ساس سسر کو قدموں میں لانے کے لیے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے تعویز گنڈے والے جعلی افراد نے کئی گھر اجاڑ کر رکھ دیے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تھانہ روڈ،سرکاری کوارٹرز،گریڈ،دھپری اور دیگر علاقوں کے علاوہ شہر کی ہر گلی محلے میں یہ کاروبار عام ہو گیا ہے صبح سویرے عورتیں گھروں سے نکل جاتی ہیں اور پورا پورا دن ان لفنگے تعویز گنڈا کرنے والوں کے پاس بیٹھی رہتی ہیں اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہے روزانہ صبح سویرے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کلر چوک آکر ٹولیوں کی شکل میں معصوم بچوں سمیت شہر میں جگہ جگہ ڈیرے جما لیتی ہیں
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں تعویز گنڈا کرنے والوں کے ڈیرے
Jan 21, 2023