کلر سیداں (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمدالیاس گوندل کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ٹیم (ڈی ایچ ایس)کے سربراہ ڈاکٹر پرویز اقبال نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی سمیت وارڈز،او پی ڈی،آپریشن تھیٹر،گائنی ڈیپارٹمنٹ،میڈیکل سٹور اور دیگر تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کر کے اطمینا ن کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،اے ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصوداور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاذب علی بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے بریفنگ دی اور درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن ٹیم کاٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ
Jan 21, 2023