کھیوڑہ(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستے آٹے کی فراہی کے لیے آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے رُل گئے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث عین وقت پر آٹے کی گاڑی پوائنٹ بدلنا معمول بن گیا اس سے قبل بھی واڑہ بلند خان کے لیے آٹے کی گاڑی کا اعلان کیا گیا لیکن عوام کو آٹا نہ دیا گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں خواتین سارا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی گزشتہ روز کھیوڑہ شہر میں بھی سوشل سکیورٹی کے گراونڈ میں آٹے کی گاڑی آنا تھی عوام صبح سویرے وہاں اکٹھے ہوئے لیکن انتظامیہ نے سفید پوشوں اور بلیک میلر مافیا کی مداخلت سے آٹا پیٹرول پمپ کے ساتھ سڑک پر تقسیم کرنا شروع کردیا جبکہ ذارئع نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سستا آٹا من پسند لوگوں کو دیا جارہا ہے ۔