کراچی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں دیا،توقیر اعوان 

Jan 21, 2023


کلرسیداں(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت قرار دیتی ہے وہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی فتح کو جمہوری انداز سے قبول کرے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں دیا ہے تو پیپلز پارٹی اس عوامی فیصلے کو بلڈوز کرنے کی بجائے کھلے دل سے تسلیم کرے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کو حصوں میں تقسیم کرکے دو الگ الگ میئر بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری انداز فکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ماضی کو ادہر ہم ادہر تم کو پھر زندہ نہ کرے بلکہ جمہوری قوت بن کر جماعت اسلامی کی کامیابی کو کھلے دل سے قبول کرے۔

مزیدخبریں