سردار سلیم حیدر خان کا دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا ،ملک محفوظ منگیال 

Jan 21, 2023


فتح جنگ ( نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان کا دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا ہے ان کی کاوشوں سے پاکستانی ہنر مند افراد کو بیرون ممالک روزگار فراہم ہو گا ان خیالات کا اظہار پی وائی او ضلع اٹک کے نو منتخب صدر ملک محفوظ منگیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان بطور اوورسیز منسٹر بیرون ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ان کو متحدہ عرب امارات کو دورہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو انتہائی کامیاب رہا ہے یو اے ای میں روزگار کے حصول میں رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روز گار کی فراہمی کیلئے بہت سے ممالک سے معاہدے کرنے جا رہے ہیں جو خوش آئندہے پی وائی او عہدیداروں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے عرب ممالک اور ملائشیا سمیت دیگر ممالک کو افرادی قوت کی ضرورت ہے اور پاکستان ہنر مند نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پید ا کرنے کیلئے سردار سلیم حیدر خان اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ان شاء اللہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی ۔

مزیدخبریں