تلہ گنگ (نامہ نگار ) تلہ گنگ کے قریب میانوالی روڈ پر موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے کا ر سوار محسن ساکن پپلاں موقع پر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق محسن عباس ولد بشیراحمد، اپنے بھائیوں احمد اور تبسم کے ساتھ کار نمبر LXF 9979 پر تلہ گنگ کی جانب سے واپس اپنے گاؤں پپلاں ضلع میانوالی جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ محسن عباس ولد بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فرنٹ پر بیٹھے اس کے بھائی معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ مقتول محسن کو ایک گولی سر اور ایک کمر پر لگی۔ تھانہ صدر تلہ گنگ کی حدود اکوال کے قریب یہ واقعہ پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے