کلر سیداں (نامہ نگار) زمین اور مکانوں کی چھتوں سے بارشی پانی گرنے کے تنازعہ پر خاتون سمیت چار افراد نے باپ بیٹوں کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔مطلوب حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹوں فیضان اور شفیق الرحمان کے ہمراہ جب شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب اپنے گھر واپس آیا تو باہر سے تبسم،افتخار اور ان کی والدہ نے گیٹ کھٹکھٹایا جس پر میں دروازہ کھول کر باہر گیا تو ان تینوں نے مجھے پکڑ لیا۔تبسم نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے بائیں آنکھ پر لگا اور دیگر نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔محمد فیضان کو افتخار نے کلہاڑی ماری جو اس کے سر پر لگی اور دوسرے بیٹے شفیق کو محسن نے ڈنڈا مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔