ڈھرنال ،مصنوعی مہنگائی کی بد ترین لہر سے شہری بلبلا اٹھے

Jan 21, 2023


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت)ڈھرنال ،مصنوعی مہنگائی کی بد ترین لہر سے شہری بلبلا اٹھے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق حکومتی ناقص پالیسیوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غفلت کی بنا پر گڈ گورننس کے دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے چاول ،آٹا ،گھی ،چینی ،مرغی،گوشت،پیاز و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں سرکاری ریٹ لسٹ محض ردی کا ٹکڑا ہی ثابت ہو رہی ہے تاجروں نے خودساختہ قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ایک جانب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے تو دوسری جانب صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ۔

مزیدخبریں