پاکستان تحریک انصاف کی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدرعوامی ردعمل کے ڈر سے ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے ،آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے، ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں،انہوں نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔
ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔مسرت چیمہ
Jan 21, 2023 | 12:32