وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث حیدرآباد کے این آئی وی سی ڈی اسپتال قاسم آباد منتقل کردیا گیا۔شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرزنے انجیو گرافی کےباعث انجیو پلاسٹی کردی ہے۔ڈاکٹرزکے مطابق شرجیل میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، انہیں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا۔علالت کے بعد شرجیل میمن کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔