تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، بعض ججوں پر ہمارے تحفظات ہیں، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، سمجھتے ہیں وہ سب کیساتھ انصاف کرے گی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قمرباجوہ اورفیض حمیدسے پوچھیں تو وہ خود کہیں گےعمران خان کو لانےکی غلطی ہوئی، وہ مانیں گے الیکشن میں دھاندلی کی اور عمران خان کو مسلط کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ میرےخلاف جو کیس بنا تھا، اس کا گلہ قمرجاویدباجوہ سے بھی کیا تھا۔اس سے قبل رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، اس کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، امیدوار کو ٹکٹ بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کرتے تھے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہو کر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نوا زپنجاب اور کے پی میں الیکشن مہم شروع کریں گی