پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر حسنات شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے فواد چوہدری اسعد عمر شاہ محمود قریشی آج ملاقات کریں گے ۔پیر امیر امین الحسنات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کریں گے جبکہ مرکزی قائدین ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر محمد امین الحسنات آج دوپہر بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گےاس حوالے سے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر صاحب اور ان کے خاندان کا سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان میں اثر و رسوخ تھا۔اس حوالے سے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیرحسنات شاہ کا دینی اور مذہبی حلقوں میں ایک مقام ہے اور اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے۔ خیال رہے کہ پیر امیر امین الحسنات بھیرہ کی بڑی شخصیت ہیں ان کے ہمراہ درجن بھر اراکین بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے اعتماد کے ووٹ میں حکومت کو مشکلات ہوسکتی ہیں ۔پیر حسنات شاہ جو 2013-18 سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سابقہ دور میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔