پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تقرری کے لئے بنیادی معیار غیرجانبداری ہونا چاہئے،ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پی ڈی ایم کی رجیم چینج سازش کامرکزی کرداراور آصف علی زرداری کے قریبی ہے۔سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہوناانتخابات کی شفافیت کے لئے لازمی ہے۔ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے بنیادی معیار غیرجانبداری ہونا چاہئے،محسن نقوی پی ڈی ایم کی رجیم چینج سازش کامرکزی کرداراور آصف علی زرداری کے قریبی ہیں ،ایسے فیصلہ سے الیکشن کمیشن ساکھ بالکل ختم ہوجائیگی۔