لاہور (نوائے وقت رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے حوالے سے عارضی اوقات کار میں مزید توسیع کر دی، سکول 31جنوری تک ساڑھے نو بجے ہی کھلیںگے۔موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے عارضی اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے، شدید سردی کے باعث حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی میں بھی نرمی کر رکھی ہے ،رواں ماہ اور فروری میں بھی سرکاری و نجی سکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہو گا۔ طلباء وطالبات کوئی بھی گرم کپڑے پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔