ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل، صارفین کو مشکلات ‘وجہ تکنیکی خرابی تھی: ترجمان پی ٹی اے 

Jan 21, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک کی سروسز ڈاؤن ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک اور یو ٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیشتر شہروں سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک کے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس دوران عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روز مرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کی سروسز بحال، خیال رہے کہ ایک ماہ کے اندر ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خلل کا سامنا کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 7 جنوری کو ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹس فارمز کی سروس ڈاؤن ہوگئی تھی جبکہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ 17 دسمبر کو بھی صارفین کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔ تکنیکی خرابی کو درست کر کے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں