بھارت، بلقیس بانو اجتماعی زیاتی و قتل کے  تمام مجرموں کو  سرنڈر کرنے کا حکم

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کی سپریم کورٹ نے  بلقیس بانو اجتماعی زیاتی و قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنے والے تمام 11 مجرموں کو سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق  بھارتی سپریم کورٹ  میں  جسٹس بی وی ناگ رتنا اور جسٹس اجل بھوئیاں کے بینچ نے   بلقیس بانو اجتماعی زیاتی و قتل  تمام مجرموں  کو حکم دیا ہے کہ وہ آج 21جنوری تک خود کو جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔بینچ کے مطابق انھوں نے سرنڈر کرنے کی مدت میں توسیع چاہنے کی جو وجوہات بتائی ہیں ان میں کوئی میرٹ نہیں ہے یہ وجوہات عدالت کے حکم پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتیں۔عدالت نے مزید کہا کہ ہم دوسرے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے  ہم صرف اپنے حکم پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن