سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی شہری کو امریکہ کے حوالے کر سکتے ہیں، جمہوریہ چیک

Jan 21, 2024

پراگ؍ لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ چک کی رپورٹ انصاف کے ترجمان نے کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کہا امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام نے بھارتی شہری کی امریکہ کو حوالگی ممکن ہے۔ 52 سالہ نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف کریں گے۔ امریکی حکام نے نکھل گپتا پر ایک سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ نکھل گپتا پر امریکی وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایک بھارتی حکومت کے اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک شہر کے ایک رہائشی کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھا جو شمالی بھارت میں ایک خودمختار سکھ ریاست کی وکالت کرتا تھا۔ بھارتی شہری نکھل گپتا کو چیک حکام نے گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بھارت سے پراگ گیا تھا۔ دوسری جانب نکھل گپتا نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ شخص نہیں تھا جس کی امریکا کو تلاش ہے۔ ادھار برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان نے سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات اور حملوں کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر سکیورٹی ٹام ٹگینڈ ہاٹ کو فوری ملاقات کیلئے خط لکھ دیا۔ دھمکیاں قابل مذمت، مجرموں کی شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزیدخبریں