مری(نامہ نگار خصوصی) قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ پر حملہ تمام عالم اسلام کے غیرت ایمانی کو چیلنج ہے مظلوم فلسطینی عوام مسلمان حکمرانوں کو چیخ چیخ کر اپنی مدد کے لیے پکار رہے ہیں لیکن تمام مسلم ممالک ایک بہت بڑی قوت ہونے کے باوجود صرف احتجاج اور مذمت تک محدود ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان ضلع مری و راولپنڈی کے رہنماؤں ارشد محمود عباسی حافظ محمد حسین علامہ مفتی عبدالرحمان قریشی مفتی یاسر عباسی مفتی ذکا اللہ عباسی علامہ شفیق الرحمن ہاشمی مفتی نذیر عباسی محمد ظہراب عباسی علامہ قاری گل نصیر صدیقی ودیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں کہا ہمارے حکمرانوں سمیت تمام اسلامی ممالک حکمرانوں کے عدم تعاون اور مکمل حمایت نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ظلم وبربریت کی انتہا کردی گئی ہے۔
مسجد اقصیٰ پر حملہ تمام عالم اسلام کے غیرت ایمانی کو چیلنج ہے، ارشد محمود عباسی
Jan 21, 2024