اسلام آباد ( خبر نگار) سینئر رہنما پی ایم ایل این چیئرمین گوجر یوتھ فورم ،انجمنِ تاجران مرکز جی سیون چوہدری محمّد عبیداللہ نے کہاکہ پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت تک کی چیخیں نکل گئیں، آئندہ کسی کو مہم جوئی کی ہمت نہیں ہو گی ، قوم بہترین س اور بروقت جواب دینے پرمسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجوتہ نہیں کر ے گا، مسلح افواج اس سے قبل کئی بار بھارت کے غرور کو خاک میں ملا چکی ہیں۔وفد سے گفتگو میں مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان نے مزید کہا کہ بھارت نے گھمنڈ میں آ کر پاکستان پر حملہ کیا تھا تو اگلے ہی روز افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ۔ پڑوسی ملک نے بھی وہی قدم اٹھایا اور اْسکا جواب پا لیا۔ امید ہے مستقبل میں کوئی بھی پاکستان پر جارحیت کا سوچے گا نہیں۔