لاوہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار اسد محمود کوٹگلہ نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت میں شاندار جلسے کا انعقاد کیا ۔شمولیتی پروگرام میں سابق ضلع نائب ناظم سردار امجد الیاس ، سابق تحصیل نائب ناظم ملک مظفر ملتان خورد ، سابق ناظم عبید الرحمن پچنند ، سیاسی وسماجی شخصیت ملک اللہ یار دندہ ، سابق چیئرمین سید باقر شاہ ، سردار تیمور کوٹیٹرہ ، سابق امیدوار وائس چیئرمین ملک عاشق روہی ، ملک رئیس پچنند سمیت ملک اسد کوٹگلہ کے تلہ گنگ و لاوہ کی نمائندہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 59 اور پی پی 22 حاجی سردار غلام عباس اور امیدوار پی پی 23 ملک شہر یار اعوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کریں گے ،ہم باتیں نہیں عملی طور پر ضلع تلہ گنگ کو فنگشنل کر کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، حاجی سردار غلام عباس اور ملک شہر یار اعوان کا دوٹوک موقف۔
سردار اسد محمود کوٹگلہ کی جانب سے لیگی امیدواروں کی حمایت میں جلسہ
Jan 21, 2024