گوجرخان (نامہ نگار) تحصیل گوجرخان کے نامور صحافی ملک وزیر محمد کی صحافتی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی 45 سال صحافتی زندگی میں صحیح معنوں میں صحافت کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اواز اٹھائی ظلم کے خلا ف جرات کے ساتھ اپنا قلم چلایا مظلوم اور پسے ہو ئے طبقے کا بھرپور ساتھ دیا غریب پروری کی مثالیں قائم کی مرحوم کی صحافتی زندگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اورمسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے52 راجہ محمد جاوید اخلاص ،سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی8 چوہدری افتخار احمد وارثی، سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 راجہ شوکت عزیز بھٹی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم مقصود قریشی ، مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ جواد، سینئر نائب صدر ملک محبوب حسین، نائب صدر حاجی شاہد قریشی کھوکھا یونین کے صدر تیمور وارثی،جاوید اقبال بٹ،شعبان مرزانے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔
ملک وزیر محمد کی صحافتی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،جاوید اخلاص
Jan 21, 2024