واہ کینٹ (نامہ نگار) حلقہ کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے چوہدری نثار علی خان ہی موزوں ترین امیدوار ہیں صحت تعلیم جیسے اہم منصوب ان ہی کے دور میں مکمل ہوئے ہیں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری نثار علی خان گروپ کے رہنما تصوف تعظمین قریشی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام جانتے ہیں کون کتنے پانی میں ہے چوہدری نثار علی خان کی تاریخ حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور مسائل کو حل کرنے کے حوالہ سے منفرد ریکارڈ رکھتی ہے ایک زیرک سیاستدان ہیں اور ملکی اور غیر ملکی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں حلقہ کے مسائل سے مکمل آگاہ ہی رکھتے ہیں اپنے در اقتدار میں صرف ایک خط ملنے پر لوگوں کے مسائل حل کئے جاتے تھے ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اجتماعی اور انفرادی مسائل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے موجودہ ہونے والے انتخابات میں عوام جہاز پر مہریں لگا کر چوہدری نثار علی خان کو کامیاب کریں گے۔
چوہدری نثار علی خان ہی موزوں ترین امیدوار ہیں،تصوف تعظمین قریشی
Jan 21, 2024