حضرو (نمائندہ نوائے وقت) قطبہ میں مرغیوں فروخت کرنے والوں کے خلاف اے سی حضرو کامر ا ن اشرف کو شکایت ملیں کہ یہاں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے بروقت کارروائی کر کے گاڑی اوردکان سے مردہ مرغیوں پکڑ کر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اس موقع پر ایسی حضرو کامران اشرف نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری اشیاکو کرنے والے کسی رائے کے مستحق نہیں تحصیل حضرو میں جہاں کہیں بھی ایسی اشیا فروخت کرنے والوں کے بارے میں انتظامیہ کو ادا کیا جائے انتظامیہ فوری طور پر کاروائی کرے گی مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے تحصیل حضرو میں کسی کو بھی عوام کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی بر وقت کاروائی کرنے پر عوامی حلقوں نے اے سی حضرو کامران اشرف کو خراج تحسین پیش کی ہے۔