کہوٹہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوا ر برائے قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے کہوٹہ شہر کادورہ کیا،تاجروں نے ن لیگی رہنماں راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور لیگی رہنماں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا بھی ڈالے اس موقع پر بڑھی تعداد میں شہر کے تاجروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ ہم 8فروری کو اپنا ووٹ شیر کو دے کر ن لیگی امیداروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔سابق چیئرمین ایم راجہ ظہور اکبر سمیت دیگر رہنما ہمراہ موجود تھے،تاجروں سے ملاقات، تاجر برداری نے پھولو ں کی برسات کر دی۔بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔