چکری(نامہ نگار) معروف سیاسی وسماجی کارکن چوہدری خالد رفیق آف سہال نے کہاہے کہ امیدوار حلقہ پی پی دس چوہدری نعیم اعجاز ایک منجھے ہوئے زیرک سیاستدان ہیں جن کا سیاسی منشور اس علاقے کی عوام کے بہتر مفاد کے لئے جدوجہد کرنا اور اس علاقے کی پسماندگی کو جڑ سے ختم کرکے لوگوںکو بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے جس کا واضح ثبوت ان کے اب تک کے وہ تمام ترقیاتی منصوبے ہیں جو وہ اپنے ذاتی اخراجات سے اس علاقے کی عوام کو دے چکے ہیں ان کی جانب سے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر یونین کونسل میں فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے میری اہل علاقہ سے گذارش ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اپنے اس عوامی لیڈر کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے انکے بیانیے خدمت کی سیاست کو عام عوام تک پہنچائیں۔