پاکپتن (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان میاں عطا محمد مانیکا الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔ اس حوالے سے عطا محمد مانیکا نے کہا کہ ن لیگ سے این اے 139 اور پی پی 193 سے ٹکٹ مانگا تھا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔