انتخابات وقت پر ہونگے، ملتوی ہونے کی افواہوں پر کان نہ دھریں: وزیراعلیٰ بلوچستان 

نصیرآباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ انتخابات ملتوی ہونے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق نصیرآباد ڈویژن کے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور الیکشن سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو صوبائی حکومت کی جانب سے دو روز میں ٹرانسپورٹ کے لئے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ پرامن انتخابات کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے  پانی، واش روم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد عام انتخابات کے حوالے سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...