لاہور (نوائے وقت رپورٹ) این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق مشاورتی اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت ہوا انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ انتخابات جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے۔ وعدوں کی تکمیل کیلئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے۔ بیروزگاری اور غربت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے۔ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، عوام آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔ عوام نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں تاکہ مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل ہو۔
عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کا شکار کرینگے: مریم نواز
Jan 21, 2024