ثانیہ مرزا سے خلع شعیب ملک نے ثناء جاوید سے شادی رچا لی

Jan 21, 2024

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔ثانیہ سے شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلا بیٹا اذہان پیداہوا تھا۔گلوکار دوسری طرف ثنا جاوید  کا اپنے پہلے شوہر عمیر جیسوال سے نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔  علاوہ ازیں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے مختصراً کہا کہ ’یہ خلع ہے‘۔یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔ واضح رہے کہ 10 جنوری ہفتے کی صبح ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک دوسرے سے شادی کی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کے اہلخانہ ان کی ثانیہ سے طلاق پر ناخوش ہیں اور ان میں سے کسی نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔

مزیدخبریں