بلڈنگ فٹنس کے حوالے سے جاری حکم واپس لینے پرحکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں، الیاس کیانی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر الیاس کیانی اور جنرل سیکرٹری ساجد الیاس چوہدری کے  مطالبے پر بلڈنگ فٹنس پر جاری کیے گئے حکم کو واپس لے لیا، اپسکا اس اقدام پر حکومت پنجاب کی شکر گزار ہے، اب رجسٹریشن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر راولپنڈی ڈویژن عرفان مظفر کیانی نے حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے اس مسلے کو بروقت اعلی سطح پر اجاگر کیا،اس آرڈر کی واپسی پر رجسٹریشن امور کو نمٹانے میں تیری آئے گی، ہم سیکرٹری ایجوکیشن اور حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں، نجی تعلیمی ادارے علم کے فروغ میں قلیدی کردار ادا کر رہے،نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن